کیا آپ جانتے ہیں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ فتوحات اپنے نام کرنیوالی ٹیم کونسی ہے؟

02-14-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں اب تک سب سے زیادہ فتوحات کا سہرااپنے سر سجانے والی ٹیم سامنے آگئی ۔

تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرچکی ہے، پشاور زلمی اب تک 49 میچز میں کامیابی کا سحرا اپنے سر سجا چکی ہے۔ اسی طرح پاکستان سپر لیگ کی 2 بار کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہے جس نے ابتدائی سیزن سے ابتک 47 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ سال 2022 اور 2023 میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز اور سابق کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 39، 39 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2022 اور 2023 کا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکی، تاہم فتوحات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر موجود ہے، جس نے 37 کامیابیاں سمیٹ رکھی ہیں۔سال 2020 میں عماد وسیم کی قیادت میں ٹرافی جیتنے والی کراچی کنگز کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے، جس نے ابتدائی 8 سیزن میں محض 32 فتوحات اپنے نام کی  ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں سیزن کا آغاز 17 فروری سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو شیڈول ہے۔