کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےاونر ندیم عمر نے ٹیموں کے مستقل مالکانہ حقوق کیلئے آواز اٹھا دی

02-14-2024

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو مستقل مالکانہ حقوق ملنے چاہیئں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ندیم عمر کا کہناتھا  کہ پی سی بی کے ساتھ ہمارے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں،البتہ فرنچائزز نے اپنے کاروبار چھوڑ کر 9سال اس برانڈ کو بنایا،نقصان بھی اٹھایا، یہ بڑی ناانصافی ہوگی کہ 10سال بعد ان سے کہا جائے کہ اب آپ چلے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں ٹیمیں مستقل طور پر دے دی گئیں، یہاں بھی ایسا ہونا چاہیے، نئے چیئرمین محسن نقوی بطور نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب اچھے منتظم ثابت ہوئے،انہیں ہمیں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ اور کام کی آزادی دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس وانندو ہسارنگا کے نہ آنے سے ہمیں مسئلہ ہوا، اس بار عقیل حسین کو بھی شامل کیا ہے،ہسارنگا نے گزشتہ دنوں ہی ایک میچ میں 4شکار کیے، امید ہے کہ وہ دستیاب ہوں گے، ہماری باولنگ سائیڈ بہت اچھی ہوگئی۔