بیورو کریسی نے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کو رپورٹ کرنا شروع کردیا

02-14-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی بیوروکریسی نے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو رپورٹ کرنا شروع کردیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد  اختر زمان نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی، چیف سیکرٹری نے مریم نواز کو صوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مریم نواز کو منصب کیلئے نامزدگی پر مبارکباد بھی دی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔