مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بننے پر اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟
02-14-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں حکومت نہ بننے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت کے بطور اپوزیشن لیڈر نام سامنے آئے ہیں۔ بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا ہے، شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے علیمہ خان سرگرم ہوگئیں تاہم ناموں کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔