پی ایس ایل 9: پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا

02-14-2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران لاہور پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پی ایس ایل سکیورٹی پر 13 ایس پیز، 36 ڈی ایس پیز،81انسپکٹرز/ایس ایچ اوز تعینات ہونگے۔ سکیورٹی کے دوران 617 اپر سب آرڈی نیٹس اور 103 لیڈی اہلکار بھی ڈیوٹی فرائض انجام دیں گی جبکہ ایلیٹ فورس کی 27، ڈولفن سکواڈ کی 60 اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 52 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔