نواز، شہباز ملاقات، وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

02-14-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے پارٹی صدر میاں شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نوازشریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے اہم افراد کے ناموں  پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دئیے جانے پرمعاملات زیر غور ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ  ن کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء  کے لئے زیر غور ہیں، لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں  عطااللہ تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ریاض الحق جج،بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ قمراسلام اور رانا تنویر حسین کے نام وفاقی وزراء کیلئے زیر غور ہیں۔