این اے71: ریٹرننگ افسرطلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے،سماعت22 فروری تک ملتوی

02-14-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی ریحانہ ڈار کی درخواست پرسماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔

الیکشن کمیشن میں این اے71سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار کی درخواست پر ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے سماعت کی، این اے71سیالکوٹ کے ریٹرننگ افسر طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 22فروری تک ملتوی کردی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے آراو سے آج 14 فروری تک رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔ یاد رہے کہ ریحانہ ڈار نے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی استدعا کی تھی۔