آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں تاحال اضافہ نہ ہو سکا
02-14-2024
(لاہور نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں ابھی تک اضافہ نہیں کیا گیا، آئی ایم ایف کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ڈیڈ لائن15 فروری تک کی ہے۔
اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید35.13 فیصد تک بڑھانے کی سفارش کی ہے، اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی۔ منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی کے صارفین کیلئے ٹیرف میں اوسط 35.13 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے ٹیرف میں اوسط8.57 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن نے ٹیرف435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی سفارش کر دی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کا ٹیرف115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کا کہا گیا ہے اور سوئی سدرن کیلئے نیا ٹیرف 1466.40روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔