مریدکے: نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

02-14-2024

(لاہور نیوز) مریدکے میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ مریدکے کے علاقے جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے جانے والے موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے گاڑی میں سوار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔