ن لیگ نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار نامزد کر دیا

02-13-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار نامزد کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری سے وہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہو جائے گی، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 131 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 140 ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاق میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے مگر پنجاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا۔