شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق

02-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم قائدین کی اسلام آباد میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال بھی وفد میں شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے، قائدین نے سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا، شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔