الیکشن کمیشن نے عون چودھری كی كامیابی كا نوٹیفكیشن جاری کر دیا
02-13-2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے عون چودھری كی كامیابی كا نوٹیفكیشن جاری کر دیا ہے۔
عون چودھری این اے 128 لاہور سے استحكام پاكستان پارٹی كے امیدوار تھے۔ انہوں نے ایک لاكھ 72 ہزار ووٹ لے كر كامیابی حاصل كی۔ نو منتخب رکن قومی اسمبلی عون چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 128 میں میری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس کامیابی پر میں اللہ کا مشکور ہوں اور اللہ کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ مجھے عوام کی خدمت کی توفیق دے، میں اپنے حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرواؤں گا۔