روپیہ مستحکم، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
02-13-2024
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے کیساتھ 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔