سانحہ مال روڈ: ساتویں برسی پر شہید کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کو لاہور پولیس کا خراج عقیدت

02-13-2024

(لاہور نیوز) سانحہ مال روڈ لاہور کو سات سال بیت گئے۔ شہید کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کو لاہور پولیس نے خراج عقیدت پیش کیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سمیت دیگر افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کی والدہ و دیگر عزیزو اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سلامی کے بعد سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے میڈیا سے گفتگو میں شہدائے مال روڈ خصوصا سید احمد مبین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پولیس افسران اور جوانوں نے 13 فروری 2017 کو فیصل چوک مال روڈ پر فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔