آئی ٹی کے فروغ کیلئے ڈالرز اکاؤنٹ کھولے جانے سے متعلق سوچ رہے ہیں: ڈاکٹر عمر سیف

02-13-2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے ڈالرز اکاؤنٹ کھولے جانے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔

 ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے آئی ٹی کے شعبے میں بہتری آرہی ہے، پچھلے60 دنوں میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات 32 فیصد بڑھ گئی ہیں، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں اس وقت ڈیڑھ سے پونے 2 لاکھ ملازمین ہیں، اپنے تعلیمی اداروں میں عالمی معیار کے مطابق آئی ٹی کی تعلیم دینا ہو گی، معیشت میں بنیادی اہمیت کی حامل آئی ٹی انڈسٹری مراعات اور انعامات کی مستحق ہے۔