سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

02-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، 300 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا ہے۔  کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 161 پوائنٹس اضافے کیساتھ 61 ہزار 227 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 16 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار 829 روپے مالیت کے 25 کروڑ 34 لاکھ 87 ہزار 196 شیئرز کا لین دین ہوا۔