نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی انتقال کر گئیں

02-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹینس سے افسوسناک خبر آ گئی ، نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق 17 سالہ زینب گزشتہ روز جونیئرز ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے کراچی سے اسلام آباد آئی تھیں، زینب میچ کھیل کر نہانے گئیں ، آدھے گھنٹے بعد دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ صدر پی ٹی ایف اعصام الحق ، سابق صدر پی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کونسل کی جانب سے زینب کے انتقال پر دکھ اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔