پنجاب میں نمونیا سے مزید 6 بچے جاں بحق

02-13-2024

(لاہور نیوز) نمونیا کیسز میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ پنجاب میں نمونیا سے مزید 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 369 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے 475 جبکہ لاہور میں 175 کیسز رپورٹ ہوئے۔  مجموعی طور پر لاہور میں 4520 جبکہ پنجاب میں 20 ہزار 680 نمونیا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال ، جناح ہسپتال، سروسز، جنرل ، گنگا رام اور میو ہسپتال میں سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ طبی ماہرین نے والدین سے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔