اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ
02-13-2024
(لاہور نیوز) اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں پاکستانی محنت کشوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے، سالانہ بنیاد پر ترسیلات زرمیں 26 اور ماہانہ بنیاد پر 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 15.83 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 16.31 ارب ڈالر رہی تھیں۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے آئیں۔