پنجاب اسمبلی میں نئے ارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں

02-13-2024

لاہور:(لیاقت علی) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو خوش آمدید کہنے کی تیار تیاریاں تیز کردی گئیں۔

ایک طرف عام انتخابات کے بعد جوڑ تو ڑ جاری ہے  تو دوسری طرف پنجاب  اسمبلی میں نئے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اورقائد ایوان کے انتخابات کے لئے بھی تیزی سے تیاریاں ہورہی ہیں، پولنگ بوتھ قائم کردیا  گیا۔ گورنر محمد بلیغ الرحمان کی ہدایت پر طلب کردہ پہلے اجلاس میں  نو منتخب ارکان  کاحلف ہوگا، پہلے اجلاس کی صدارت موجودہ سپیکر سبطین خان کریں گے، اس کے بعد نیا سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کا انتخاب کرائے گا۔ وزیر اعلیٰ کیسے بنے گا؟ قانون کے مطابق تمام چیزوں کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے تمام متعلقہ شعبوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔   موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی سردارسبطین خان کا کہنا ہے کہ  نئے ایوان اور نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات ہیں۔