کئی پرانے سیاسی کھلاڑی پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے رکن منتخب
02-13-2024
لاہور:(لیاقت علی) کئی نئے چہرے عوامی خدمت کا جذبہ لے کر پہلی بار ارکان اسمبلی منتخب ہو گئے۔
سیاسی محاذ پر ڈٹی ہوئیں مریم نواز کی آواز پہلی بار اسمبلی میں گونجے گی، سابق گورنر لطیف کھوسہ قانون کے ماہر ہیں مگر پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ جوشِ خطابت میں مشہور لیگی رہنما عطا تارڑ بھی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا حصہ بنے ہیں، پرانے سیاسی کھلاڑی عون چو دھری بھی منتخب نمائندے کا حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی کئی نئےاور پرانے چہر وں سے جگمگائے گا، تحریک انصاف کےشیخ امتیاز اور علی امتیاز وڑائچ پہلی باررکن منتخب ہوئے، حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون اور مصباح واجد بھی پہلی بار ایم پی اے بنے، مسلم لیگ ن کے خالد پرویز اور عرفان شفیع کھوکھر بھی پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ایوان میں آنے والے ان نئے چہروں کی سیاسی جدوجہد تو عرصے سے جاری ہے مگر ایوان میں پہلی بار عوامی نمائندگی کا خواب پورا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔