طارق فضل اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج
02-13-2024
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
این اے 47 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ علاوہ ازیں این اے 48 کے آزاد امیدوار علی بخاری نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔