عریشہ رضی کا شوہر کے ہمراہ ویڈنگ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا
02-13-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا اداکارہ عریشہ رضی کا شوہر عبداللہ فرخ کے ہمراہ ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا۔
تین سال قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات تقریباً اختتام پذیر ہو گئیں۔ حال ہی میں اداکارہ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ کروائے گئے رومانوی فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جس پر مداح تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔ مذکورہ تصاویر میں عریشہ نے سرخ عروسی لہنگا زیب تن کررکھا ہے جبکہ ان کے شوہر عبداللہ فرخ نے سیاہ شیروانی پہنی ہوئی ہے۔ خوبصورت لمحات کو قید کرتی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ "تین سال کے طویل عرصے تک نکاح میں رہنے کے بعد آخر کار ہم نے شادی کرلی"۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عریشہ اور عبداللہ کے نام پیار بھرے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔