نمبرز گیم کا مشن اور حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پی پی کی آج پھر بیٹھک

02-13-2024

(ویب ڈیسک) حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پھر ہو گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سی ای سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے رابطہ کمیٹی بنائے گی جس کے ناموں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق چاروں صوبوں میں تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بہت سی تجاویز آئیں، آج حتمی فیصلہ کریں گے۔