فراڈ کیس: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت منظور

02-13-2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی مالی فراڈ کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

سول وجوڈیشل مجسٹریٹ جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فواد چودھری کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، سابق وفاقی وزیر پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ فوادچودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔