نامور موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

02-13-2024

(لاہور نیوز) نامور موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش 1939ء میں پیدا ہوئے، روبن گھوش پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ شبنم کے شوہر تھے، انہوں نے 1961ء میں بنگالی فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، فلم ’’چندا‘‘ سے اردو فلموں میں انٹری دی۔ موسیقار روبن گھوش کی موسیقی نے کئی فلمی نغمات کو لافانی بنا دیا، پاکستان فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ فلمیں دینے میں ان کی لازوال موسیقی کا بھی بڑا کردار رہا، روبن گھوش کے کئی مقبول گیت ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر بھی نشر ہوئے۔ روبن گھوش اور شبنم 1996ء میں بنگلہ دیش منتقل ہوگئے، انہوں نے پاکستان میں آخری فلم ’’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی، انہیں 6 بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش 13 فروری 2016ء کو ڈھاکا میں انتقال کر گئے تھے۔