خشک سردی، آئندہ تین روز بارش کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات
02-13-2024
لاہور: (سامیا سعید) خشک سردی نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں بارش کا امکان مسترد کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سرد ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9جب کہ زیادہ سے زیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی چوتھا نمبر ہے،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 225 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ تین روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہنا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ فروری کے تیسرے ہفتے میں داخل ہوگا جس کے باعث بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا، فروری کے تیسرے ہفتے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔