پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

02-13-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹرویز  پولیس سید عمران کے مطابق  موٹروےایم 2  کو لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا، موٹروےایم 3 لاہور  سے رجانہ تک بند کردی گئی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی دھند کے باعث ٹریفک روک دی گئی ہے۔ ترجمان  نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ سیدعمران کا مزید کہنا تھا کہ  دوران سفر  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،  تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔