مریم نواز، عطا تارڑ سمیت 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستیں خارج

02-12-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز، عطا تارڑ، خواجہ آصف، عون چوہدری ،علیم خان سمیت 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔

لاہور سے حلقہ این اے 117 سے علیم خان، این اے 119 سے مریم نواز، این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر، این اے 127 سے عطا تارڑ کے انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔این اے 128 سے عون چودھری، این اے 117 خواجہ آصف ،این اے 80 شاہد عثمان، این اے 87 ملک شاکر بشیر اعوان، پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر کے انتخابی نتائج چیلنج کئے گئے تھے۔ پی پی 169 سے ملک خالد کھوکھر، پی پی 46 فیصل اکرام، پی پی 47 چودھری محمد منشا، پی پی 53 رانا عبد الستار اور پی پی 170 سے انتخابی نتائج چیلنج کئے گئے تھے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سنائے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔