عالمی منڈی میں سونا سستا،مقامی سطح پر کیا صورتحال ہے؟جانئے

02-12-2024

(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی جبکہ مقامی سطح پر سونے کے نرخ بغیر کسی رد و بدل کے مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی ہونے سے نئی قیمت 2043ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دریں اثنا مقامی سطح پر صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 214300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 183728 روپے پر مستحکم  ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔