پاکستانی پروفیشنلز کی بڑی کھیپ ملک کو خیربادکہہ کر بیرون ملک روانہ،ایسا کیو ں ہوا؟جانئے

02-12-2024

(ویب ڈیسک)600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہو گئی۔

رپورٹ کےمطابق غیر ملکی آجروں کے ساتھ معاہدے کے تحت 600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہو گئی، معاہدے پر دستخط 90 روز قبل ہوئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز کی یہ کھیپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سے روانہ ہوئی ہے، اب تک مختلف غیر ملکی آجروں کے ساتھ 50 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ چند ہفتے میں معاہدوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی۔