حرامانی کے معروف سیاسی شخصیت کے حق میں نعرے،اداکارہ نے کس کے حق میں نعرے لگائے ؟جانئے
02-12-2024
(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی ایم کیو ایم کےیوم تشکر میں مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں کامیابی پرمتحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات جناح گراؤنڈ، عزیز آباد میں یوم تشکر اور جشن منایا گیا۔ایم کیو ایم کے یومِ تشکر میں جہاں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی تو وہیں معروف اداکارہ حرا مانی بھی اپنے شوہر مانی کے ہمراہ اس جشن کا حصہ بنیں۔ اس تقریب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی اسٹیج پر کھڑے ہوکر مائیک میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے لگا رہی ہیں۔حرا مانی مائیک میں کہتی ہیں کہ “مصطفیٰ کمال ہے کمال ہی کمال ہے، ہمارا بھائی آگیا ہے، ہمیں حق بھی ملے گا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔