کیا ماہرہ خان امید سے ہیں؟سوشل میڈیا پر اداکارہ کے گھر ننھےمہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش

02-12-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت کی حامل یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب  میں شادی کرنے والی ماہرہ خان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم حمل کی خبر کا اعلان کب کریں گے۔ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبر بھارتی میڈیا کی طرف سے سامنے آئی ہے جبکہ ابھی تک اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کریم نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔