اے این ایف کی کارروائی، 340 کلو منشیات برآمد
02-12-2024
(ویب ڈیسک) اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 340 کلو منشیات برآمد، دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 کارروائیوں کے دوران 340 کلو منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کوہاٹ روڈ پشاور کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 158 کلو چرس، 99 کلو افیون برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ جیوانی روڈ گوادر سے 30 کلو چرس برآمد کی جبکہ جی ٹی روڈ نوشہرہ سے 28 کلو افیون، 4 کلو ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف نے جروبی زخہ خیل سے دو کارروائیوں میں 19 کلو چرس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔