ملتان سلطانز کو بڑا جھٹکا ،اہم غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ سے باہر

02-12-2024

(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کو پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا۔ اہم غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے اونر  نے پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑی سے متعلق بڑی خبر دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر کئے گئے پوسٹ میں علی خان ترین کا کہنا تھا کہ افسوس ناک خبر شئیر کروں گا کہ ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کو این او سی نہیں مل سکا ہے، اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے باہر ہو گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہونے جا رہا ہے جہاں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں 30 میچز میں مدمقابل ہوں گی۔