ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے : ڈاکٹر ندیم جان
02-12-2024
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات اور اصلاحات پر نگران وزیر صحت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا پولیو کے خاتمے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ہے، پولیو ورکرز ملک سے پولیو کے خاتمے میں ایک ہر اول دستے کا کام کر رہے ہیں، ملک سے پولیو کے خاتمے کے بعد پولیو ورکرز کی خدمات کا تسلسل یقینی بنایا جائیگا۔