چھٹیاں ختم، سرکاری و نجی سکول کھل گئے

02-12-2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول ایک ہفتے کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔

کشمیر ڈے اور الیکشن کے لئے ایک ہفتہ سکول بند رہے لیکن پیر کے روز پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ لاہور میں والدین کے ساتھ سکول آتے کچھ بچوں کا تو ابھی پڑھائی کا موڈ نہیں تھا۔ گھر میں بچوں کی موج مستی اور شرارتوں سے تنگ والدین سکول کھلنے پر خوش ہیں۔ والدین کہتے ہیں کہ سکولوں کی بندش نے بچوں کی پڑھائی کافی متاثر کی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 4 سے 10 فروری تک بچوں کو چھٹیاں دی گئی تھیں۔