بجلی کی قیمت میں 3 ماہ کیلئے 4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع

02-12-2024

(ویب ڈیسک) آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع ہے جب کہ وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا 14 فروری کو درخواست کی سماعت کرے گا، بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، اس سے صارفین پر 82 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وزارت توانائی کی درخواست کے متن کے مطابق فیسکو  نے 9 ارب 44 کروڑ، پیسکو  نے 11 ارب 60 کروڑ، میپکو  نے 15 ارب، لیسکو  نے 15 ارب 10 کروڑ اور کیسکو  نے 10 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔