آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا

02-12-2024

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی منتخب حکومت کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام کیلئے اقتصادی جائزہ پر بات چیت ہو گی، نئے قرض پروگرام کیلئے بھی آئی ایم ایف وفد سے گفتگو کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کیلئے نئی منتخب حکومت سے بات چیت ہو گی، آئی ایم ایف کا وفد نگران حکومت سے آخری قسط کیلئے مذاکرات نہیں کرے گا، موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی ملے گی۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کئے ہیں، نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے منتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہو گی، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات فروری کے آخری ایام یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔