ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو شکست دے کر پریزیڈنٹ ٹرافی ٹائٹل جیت لیا

02-12-2024

(ویب ڈیسک) پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 519 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں فاتح ٹیم  نے دوسری اننگز 346 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، واپڈا کی ٹیم 686 کے تعاقب میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے تیسرے دن ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز 121 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ بلاول بھٹی نے 101 رنز کی شاندار باری کھیلی، تاہم کپتان نے 346 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی، مبصر خان نے 91 رنز بنائے جبکہ واپڈا کی جانب سے آصف آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں واپڈا کو جیت کے لئے 686 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ایاز تصور 51 رنز  کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ایس این جی پی ایل کے میر حمزہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلی اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے شاہنواز دھانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دھانی اور صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی فائنل قرار پائے جبکہ عبدالفصیح اور محمد رمیز جونیئر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز شہباز جاوید کو ملا۔