انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار،پہلا پرچہ 19 اپریل کو ہوگا

02-12-2024

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا، پہلے روز تین اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گے، امتحانات 5 مئی تک جاری رہیں گے، آخری روز اردو لازمی کا پرچہ ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے، پہلے روز تین مضامین کے امتحانات منعقد ہوں گے،امتحانات 22 مئی تک جاری رہیں گے، آخری روز کمپیوٹر سائنس مضمون کا امتحان ہوگا۔