نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

02-12-2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو ہونے کاامکان ہے۔

پارلیمانی ذرائع  کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہوگا،افتتاحی اجلاس میں نئے منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے اور ارکان سے  حلف لیں گے۔ الیکشن کے بعد 14روز کے اندر نومنتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10اقلیتی نشستیں ملیں گی، آزاد ارکان کو 3روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت ملے گا۔