وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر دفتر کا افتتاح کردیا
02-12-2024
لاہور:(لیاقت علی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی ا و آر ون میں سابق نیول وار کالج کی جگہ بننے والے نئے کمشنر دفتر کا افتتاح کردیا۔
کمشنر لاہورڈویژن کے دفتر کیلئے عمارت کی بحالی اورتزئین و آرائش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے کمشنر آفس کا معائنہ کیا اور نئے کمشنر آفس میں دیگر افسران کے دفاتر دیکھے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ آفس میں مانیٹرنگ اور جدید ترین کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، کمشنر لاہور کا دفتر ایک لمبے عرصہ سے ایک کرائے کی عمارت میں تھا، جہاں پارکنگ، دفاتر کی کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے عمارت کی تزئین و آرائش کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقو ی کا کہنا تھا کہ نئے کمشنر آفس کولاہور کی بہترین اورمرکزی جگہ پر منتقل کیا گیا ہے،عوام کو نئے کمشنر آفس آنے جانے میں سہولت ہوگی،انتظامی افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے دروازے کھلے رکھیں۔