آشیانہ روڈ پر ٹرک اور کارمیں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4زخمی

02-12-2024

(لاہور نیوز) آشیانہ روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آشیانہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکرایا  جس کے نتیجے میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت افضال، محمود اور فیاض کے ناموں سے ہوئی، نعشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔