فرحان سعید الیکشن کمیشن پر برس پڑے ،اداکار کا ٹویٹ وائرل

02-11-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار فرحان سعید نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سمیت پوری انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق فرحان سعید نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی،اس پوسٹ میں گلوکار کا کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "8 فروری کو عام انتخابات میں عوام نے ووٹ ڈالے وہ اچانک 9 فروری کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کردیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے سے ذلت دینے تک کا سفر راتوں رات خاموشی سے طے کرلیا گیا اور کسی کو بھنک تک نہیں لگی۔خیال رہے کہ اداکار فرحان سعید کے علاوہ کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے  الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پر تنقید ی رائے پیش کی ہے۔