عریشہ رضی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں،اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
02-11-2024
(ویب ڈیسک ) شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سےعریشہ رضی کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جن میں ڈھولکی،برائیڈل شاور، دُعائے خیر،مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں جبکہ گزشتہ شب کراچی میں اداکارہ کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ عریشہ رضی نے اپنے شادی کے دن لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی، اداکارہ کا میک اپ، جیولری، لباس اور اسٹائل بالکل بھارتی دلہنوں جیسا تھا جبکہ اُن کے دولہے نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔ شوبز ستاروں نے بھی عریشہ رضی کی شادی میں شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، سیدہ طوبیٰ انور اور نادیہ خان سمیت دیگر ستارے شامل تھے۔واضح رہے کہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔