این اے121 سے کامیاب ہونیوالےآزاد امیدوار وسیم قادر ن لیگ میں شامل

02-11-2024

(لاہور نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 121 سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

نومنتخب ایم این اے وسیم قادر نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور  ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وسیم قادر کا کہنا تھا کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔ واضح رہے کہ وسیم قادر پاکستان تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں، انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔