بلاول یا شہباز وزیراعظم بن سکتے ہیں، منظور وسان کی پیش گوئی

02-11-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ بلاول ، زرداری یا شہباز شریف وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

پی پی رہنما منظور وسان نے حکومت سازی کے حوالے سے ایک اور خواب دیکھنے کے بعد پیش گوئی کی ہے کہ وفاق سمیت ملک کے دو صوبوں پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بننے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو سندھ میں اکثریت ملنے سے حکومت بنانے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ پی پی وفاق اور بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، پی پی پنجاب میں بھی آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔  رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دور دور تک وزیراعظم بنتے نظر نہیں آ رہے، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم  بننے کے امکانات روشن ہیں، اگر جوڑ توڑ نہ ہوا تو آزاد امیدوار کو بھی وزیراعظم کا عہدہ مل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی ہے، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔