این اے 124: نومنتخب لیگی ایم این اے رانا مبشر اقبال کے ڈیرے پر جشن
02-11-2024
(لاہور نیوز) این اے 124 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے رانا مبشر اقبال کے ڈیرے پر کامیابی کاجشن منایا گیا۔
لیگی نومنتخب ایم این اے رانا مبشر اقبال کو فتح کی مبارکباد دینے لیگی کارکنان قافلوں کی صور ت میں رانا مبشر کےڈیرے پر پہنچے، کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نعرے بازی کی، ڈیرے پر کارکنان کی مٹھائی، چائے اور بریانی سے تواضع کی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب لیگی ایم این اے رانا مبشر اقبال کا کہنا تھا کہ میری کامیابی دراصل نوازشریف کی کامیابی ہے، 2018 والا پاکستان واپس لائیں گے، تحریک انصاف نے نوجوان نسل میں جو زہر گھولا ہے اس کو دور کریں گے۔