انتخابات میں عوام نے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری
02-11-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام نے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار پارٹی نہیں ہوتے،مسلم لیگ ن پارٹی ہے، آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ترقی کے ایجنڈے کو ووٹ دیا، مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، تحریک فساد کیخلاف ساڑھے 4 کروڑ ووٹ پڑا۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن والے دن پورے ملک میں وائی فائی چل رہا تھا،جعلی فارم 47 سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں، مسلم لیگ ن جھوٹ اور فساد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔